Nawaz_sharif_file_photo

سکاٹ لینڈ یارڈ نے حسن نواز کے دفتر پر حملے کی تردید کردی

EjazNews

کاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے برطانیہ میں حسن نواز کے دفتر میں نامعلوم افراد کے مبینہ حملے کی تردید کردی۔

لندن پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا جبکہ ن لیگ نے جمعے کو اس کی اطلاع دی

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ حسن نواز کے دفتر آنے والے چاروں افراد غیر مسلح تھے، جائے وقوعہ پر حملہ ہوا اور نہ ہی کوئی تشدد کا واقعہ پیش آیا۔

یاد رہے گزشتہ روز مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر دعوی کیا تھا کہ ان کے والد پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ لیکن سکاٹ لینڈ پولیس نے اس کی کھلی تردید کردی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اہم بات یہ ہےکہ جن لوگوں کے بارے میں یہ دعوی کیا جارہا تھا کہ وہ حملہ آور ہو سکتا ہیں وہ غیر مسلح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تعلیم کے نام پر لوگوں نے دکانیں کھول لیں، طلباء کے مستقبل کیساتھ کھیل رہے ہیں:پشاور ہائیکورٹ