haj_2021

پاکستان سمیت دنیا بھر سے 60 ہزار افرد حج کرسکیں گے سعودی عرب نے اجازت دیدی

EjazNews

سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 60 ہزار عازمین حج کو حجازِ مقدس آنے کی اجازت دے دی۔ کورونا کی وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودی عرب میں کسی غیر مقامی و غیرملکی کو حج پر آنے کا موقع ملے گا۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے بھی سعودی فیصلے کی تصدیق کی اور کہا کہ سعودی حکومت نے دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کتنے عازمین حج سعودی عرب جاسکیں گے، اس بارے میں پاکستان کو بعد میں مطلع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسی نیشن کی شرط کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اگر کابل پر کوئی حکومت مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو چاروں ممالک اس کی مخالفت کریں :وزیراعظم