Pistasto

پستا ستو

EjazNews

اشیاءووزن:
پاستا ایک پیکٹ، انڈے دو عدد (پھینٹے ہوئے)، پنیر دو کھانے کے چمچ (کدو کش کیا ہوا)۔

میٹ ساس کیلئے:
بیف کا قیمہ آدھا کلو، پیاز دو عدد (چوپڈ)، پماٹو پیسٹ دو کھانے کے چمچ، پانی آدھا کپ، چکن کیوبز ایک عدد، دار چینی پاﺅڈر آدھا چائے کا چمچ، انڈے ایک عدد، نمک حسب ذائقہ، تیل دو کھانے کے چمچ۔

ٹوپنگ ساس کیلئے:
میدہ آدھا کپ، دودھ ساڑھے تین کپ، پنیر ایک کپ (کدو کش کیا ہوا)، انڈے کی زردی ایک عدد، بریڈ کرمز آدھا کپ، مارجرین ایک کپ۔

ترکیب:
ایک ساس پین میں پانی اور ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر پاستا 10منٹ پکانے کے بعد نکال لیں۔ ابلے ہوئے پاستا میں انڈے، پنیر ملائیں۔ بیکنگ ٹرے میں پھیلا کر ڈال دیں سطح برابر کر دیں۔ ایک ساس پین میں تیل گرم کر کے پیاز سنہری کر لیں۔ اس میں قیمہ ڈا لکر بھونیں۔ یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اب اس میں ابلے ٹماٹر، ٹماٹو پیسٹ، چکن کیوب ، دار چینی پاﺅڈر، نمک ملا کر دھیمی آنچ پر پکائیں 10منٹ بعد انڈے شامل کر کے یہ آمیزہ پاستا پر پھیلا دیں۔ ایک پین میں مارجرین گرم کریں اس میں میدہ ڈال کر فر ائی کرلیں۔ دودھ شامل کر کے پکائیں یہاں تک کہ گاڑھا ہوجائے۔ کدوکش کیا ہوا۔ پنیر، انڈے کی زردی بھی شامل کریں۔ ٹوپنگ ساس کو قیمہ پر ڈال دیں بریڈ کرمز چھڑ ک دیں گرم کئے گئے اوون میں بغیر ڈھکے ایک گھنٹے کے لئے بیک کریں ایک طرف سے براﺅن ہو جائے تو پلٹ دیں۔ گارنش کر کے سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  دال مونگ کے بڑے