Japan_train

ایک منٹ لیٹ ٹرین نے ڈرائیور کی پول کھول دی؟

EjazNews

جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان میں بلٹ ٹرین کے ڈرائیور کو قواعد کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔

ٹوکیو کے علاقے اوساکا لائن میں ڈرائیور اس وقت باتھ روم گیا جب بلٹ ٹرین 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی تھی اور اس میں 160 مسافر سوار تھے۔

36 سالہ ڈرائیور کو پیٹ درد کی وجہ سے اچانک ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر باتھ روم جانا پڑا اور وہ اپنی جگہ ٹرین کنڈیکٹر کو بٹھا گیا لیکن کنڈیکٹر کے پاس ٹرین چلانے کا اختیار نہیں تھا۔

تین منٹ کے دوران کنڈیکٹر کو کسی کنٹرول پینل کو ہاتھ لگانے کی ضرورت نہیں پڑی اور واقعہ کا پتہ بھی نہ چلتا اگر بلٹ ٹرین اپنی منزل پر ایک منٹ لیٹ نہ پہنچتی۔ ٹرین کے ایک منٹ لیٹ ہونے کی جب تفتیش ہوئی تو یہ معاملہ سامنے آیا۔

ڈرائیور سے جب پوچھا گیا کہ اس نے اس بارے میں حکام کو کیوں نہیں بتایا تو اس نے جواب دیا کہ اس لیے کیونکہ وہ اس بات پر شرمندہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  مرغے نے انسان کی جان لے لی

جاپان کی ٹرینیں ویسے تو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ ہوتی ہیں لیکن پھر بھی اس کے کنٹرول کا ایک تربیت یافتہ ڈرائیور کے ہاتھ میں ہونا ضروری ہوتا ہے۔