Ali_zafar_with_chines

علی ظفر اور چین گلو کار ہ کا پاک چین دوستی کیلئے گیت

EjazNews

علی ظفر نے 21 مئی کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس اور یوٹیوب پر گانا جاری کیا، جب کہ چینی گلوکارہ نے بھی گانے کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کی۔

علی ظفر نے گانے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کو 70 سال ہوجانے کے موقع پر خصوصی گانا ریلیز کرنے کے لیے تھوڑی بہت چینی زبان بھی سیکھی۔

گانے کی ویڈیو میں علی ظفر اور گلوکارہ منکی (Xiang Minqi) کو دکھائے جانے سمیت دونوں ممالک کے معروف سیاحتی مقامات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

دل چرایا تم نے کے عنوان سے جاری کیے گئے گانے میں دونوں ممالک کے عوام کی رہن سہن کو بھی دکھایا گیا ہے۔ گانے میں دونوں ممالک کی سمندر سے گہری دوستی کو بیان کیا گیا ہے۔
علی ظفر کے علاوہ چینی گلوکارہ ڑیانگ منکی (Xiang Minqi) نے بھی مذکورہ ویڈیو سوشل نیٹ ورکس پر جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں:  آسکر ایوارڈ میں تاریخ رقم کرنے والے مایہ ناز اداکار اور فلمیں