Israela Breaksthtrue1

اسرائیلی پولیس مسجد اقصیٰ کے کمپائونڈ میں پھرفلسطینیوں پرچڑھ دوڑی

EjazNews

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد جمعے کو مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزن فیلڈ کے حوالے سے بتایا کہ الاقصیٰ کمپاؤنڈ میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

ترجمان کے مطابق سینکڑوں افراد نے پولیس افسران پر پتھر اور پٹرول بم پھینکے جس کے جواب میں پولیس نے ہنگامہ کرنے والے افراد کو منتشر کرنا شروع کر دیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار موقع پر موجود ہیں۔

اسرائیلی پولیس کی اس تازہ کارروائی سے اندازہ ہوتا ہے کہ غصہ ابھی باقی ہے

ڈیڈلائن گزنے کے بعد حماس نے یروشلم پر راکٹ فائر کیے جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر 11 روزہ فضائی حملہ شروع کیا۔

جمعرات کو بین الاقوامی سفارتی کوششوں کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوگئی تھی۔

غزہ کے شعبہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں میں کم سے کم دو سو تیس فلسطینی ہلاک ہوئے جبکہ بارہ اسرائیلی بھی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب کا تاریخی قانون تبدیل

سعودی عرب اور پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کی جانب سے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی اور ان کو بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ بین الاقوامی دباؤ بڑھنے کے بعد مصر کی جانب سے پیش کیے جانے والے معاہدے پر اتفاق کر لیا گیا۔

امریکہ کی جانب سے اس معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں ہمارے پاس آگے بڑھنے کا موقع ہے اور میں اس کی جانب کام کرنے کے لیے کوشاں ہوں۔

وائٹ ہاؤس نے اس معاہدے میں مصر کے کردار کو سراہا۔