prime minister

پاکستان ہر فورم پر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے:وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی فلسطین پر قوم کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے آج بڑی خوشی ہے میری قوم اورمیرے پاکستانی جس طرح آج فلسطینیوں کی حمایت میں نکلے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح ان پر ظلم ہورہا ہے اس کی نشان دہی کی، اس پر میں سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے اسرائیل بنا ہے پاکستان کا ایک مؤقف رہا ہے، وہ مؤقف ہمارے عظیم قائد اعظم محمد علی جناح کا مؤقف تھا کہ فلسطینیوں سے بڑی ناانصافی ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 ویں شب کو میں مسجد نبویﷺ میں تھا جب مجھے پتہ چلا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر مقدس رات کو لوگ نماز پڑھ رہے تھے تو اسرائیل کی پولیس نے تشدد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  برطانیہ کی جانب سے سفر ی پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں پاکستان بھی شامل