کروکٹس

کروکٹس

EjazNews

اشیاء ووزن:
چکن اُبال کر ریشہ کرلیں دو پیالی،میدہ چھان لیں ایک چوتھائی پیالی،مکھن ایک چوتھائی پیالی،اجمودہ اجوائن کی قسم، چوپ کیا ہوا ایک کھانے کا چمچ،انڈاپھینٹ لیں ایک عدد،پانی دو کھانے کے چمچ،پیاز چوپ کی ہوئی ایک کھانے کا چمچ،ڈبل روٹی کا چُورا ایک چوتھائی پیالی،کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چوتھائی چائے کا چمچ،تازہ دودھ ایک پیالی،نمک حسبِ ضرورت، کالی مرچ پاؤڈر حسبِ ذائقہ اور تیل۔

ترکیب:
ایک پتیلی میں مکھن پگھلا کر اس میں میدہ، کالی مرچ اور نمک ڈال کر گاڑھا سا آمیزہ بننے تک پکنے دیں۔اب آنچ ہلکی کرکے اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے دودھ شامل کریں اور چمچ چلاتی رہیں،یہاں تک کہ مزید گاڑھا ہوجائے۔ اس کے بعد اس میں چکن، پیاز اور اجمودہ مِکس کرکے چولھا بند کردیں۔ٹھنڈا ہونے پر اس آمیزے کے لمبائی میںرول انداز میں کباب بنالیں۔ اب انڈے میں پانی ڈال کر پھینٹ لیں- اس کے بعد انڈے کے آمیزے، پھر ڈبل روٹی کے چُورے میں لپیٹ کر تھوڑی دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں- شام کی چائے میں فرائی کر کے نوش کریں اور داد حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  فرائیڈ سینڈوچ