رینبو ڈیلائٹ

رینبو ڈیلائٹ

EjazNews

اشیاء ووزن:
دودھ آدھا لیٹر،کسٹرڈ پاؤڈرتین کھانے کے چمچ،چینی تین کھانے کے چمچ،رنگین سویاںاُبال لیںایک چوتھائی کپ،فریش کریم دو پیکٹ،اورنج، پائن اپیل اور اسٹرابیری جیلی ایک ایک پیکٹ اور کاک ٹیل فروٹ حسب پسند۔

ترکیب:
پہلے جیلی بنا کر الگ الگ جما لیں۔اس کے بعد کسٹرڈ پکا کے ٹھنڈا کرکے اس میں کریم مِکس کردیں۔ پھر کسٹرڈ میں سوّیاں اور کاک ٹیل فروٹ شامل کر کے باؤل میں ڈال کرجیلی کے چوکور ٹکڑے کاٹ کر سجادیں۔فریزر میں ٹھنڈا کر کے افطارمیں پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  گاجر کا حلوہ شوگر فری