PSL_6

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں ہوں گے

EjazNews

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں ہوں گے جس کی تصدیق امارات کرکٹ بورڈ نے کر دی ہے۔ تمام آپریشنل معاملات کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی تفصیلات جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق امارات کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کے انعقاد کی کلیئرنس مل گئی ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔

ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔معاملات کو حتمی شکل دئیے جانے کے بعد فائنل سمیت بقیہ 20 میچز ابوظہبی میں کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  زلمی کو شکست دے کراسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب