Ch Fawad Hussain

ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فلسطین کو امداد بھیجیں گے:وفاقی وزیر فواد چوہدری

EjazNews

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان وہ پہلا اسلامی ملک تھا جس نے فلسطین کے مسئلے پر سخت اور واضح مؤقف اپنایا اور آج بھی اس پر قائم ہیں، عمران خان فلسطین کے حوالے سے قائد اعظم کی پالیسی کے امین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے نمائندوں اور ترک صدر طیب اردگان نے بھی فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فلسطین کو نہ صرف کووڈ کے لیے امداد بھیجیں گے بلکہ اس کے علاوہ طبی ایمرجنسی کی صورت حال ہے اس پر ہم فلسطین کو امداد بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انقرہ میں پاکستان، ترکی، فلسطین اور سوڈان کے وزیر خارجہ موجود ہیں اور انڈونیشیا کے وزیرخارجہ پہنچ رہے ہیں اور 5 ملکوں کے وزرائے خارجہ اکٹھے نیویارک جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  قومی اسمبلی سے فنانس ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور