Ministry of planning development and reform

ایکنگ نے 26ارب روپے کے کن 5منصوبوں کی منظوری دی ہے

EjazNews

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 26ارب روپے مالیت کے 5ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے ۔ 8ارب70کروڑ روپے مالیت کے چار منصوبے منظورکیے گئے جبکہ 17ارب روپے مالیت کا ایک پروجیکٹ مزید توثیق کیلئے ایکنک کو بھیج دیا گیا ہے۔

فل برائٹ سکالرشپ سپورٹ پروگرام ایچ ای سی ، یو ایس ایڈ فیز تھری کیلئے 4ارب6کروڑ روپے منظور کئے گئے۔

اجلاس میں توانائی کے شعبے کا ایک منصوبہ گلگت بلتستان کے ضلع گانچے میں 30میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی منظوری دی گئی جس کی مالیت 16ارب39کروڑ97لاکھ روپے ہے۔ اس منصوبے کو توثیق کیلئے ایکنک کوبھیجا گیا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے سکردوکے ملحقہ علاقوں اور ضلع گانچے میں بجلی کی سپلائی کی جائے گی ۔

فزیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ کے ایک پروجیکٹ زیارت ٹائون کی ڈویلپمنٹ کا ایک ارب 20کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ، اس منصوبے سے زیارت ٹائون میں سڑکوں کو توسیع ، سیاحت کے انفراسٹرکچر کو تعمیر کیا جائے گا اور زیارت ٹائون کی سماجی و معاشی ترقی کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:  شیخ رشید کے حق میں وزیراعظم عمران خان کا بیان آ گیا

سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق تین منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ، فل برائٹ سکالرشپ سپورٹ پروگرام ایچ ای سی ، یو ایس ایڈ فیز تھری کیلئے 4ارب6کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی گئی ۔

این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اکیڈمک سہولیات کی بہتری کیلئے ایک ارب 53کروڑ 74لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ۔ملک میں بچوں کی غذائی ضروریات کی بہتری کیلئے پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر کے قیام کی منظوری دی گئی اس منصوبے پر ایک ارب 81کروڑ روپے لاگت آئے گی۔