date fruit_1

کھجوربرآمد کرنےو الے ممالک میں پاکستان 5ویں نمبر پر

EjazNews

کھجور برآمدکرنے والے ممالک میںمصر،ایران اور سعودی عرب کے بعد پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔
کھجور کے باغات زیادہ تر صوبہ سندھ اور بلوچستان میں موجود ہیں،سندھ کے ضلع خیرپور میں مناسب آب و ہوا کے باعث تقریباً 75 ہزار ایکڑ پر کھجور کی کاشت کی جاتی ہے۔
1930 میں سکھر بیراج مکمل ہونے کے بعد یہاں کھجور کی کاشت میں زبردست اضافہ ہوا۔ ایک اندازے کے مطابق سندھ سے سالانہ 7لاکھ ٹن کھجور حاصل کی جاتی ہے۔
کھجور کو خشک کر کے چھوہارا بھی بنایا جاتا ہے جسے بڑی تعدادمیں پڑوسی ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی حکومت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی فیملی کو محاصرے میں رکھا:ترجمان دفتر خارجہ