سمندری طوفان تاتے

سمندری طوفان تاتے کا خطرہ پاکستانی ساحلی پٹی سے ٹل گیا

EjazNews

بھارت کے ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان تاتے کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔
سندھ کی ساحلی پٹی پرمنگل تا جمعرات (18سے 20مئی) آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ادھر طوفان کے باعث کیٹی بندر اور ساحلی پٹی پر موسم تبدیل ہو گیا ہے، ٹھٹھہ اور گردونواح ، میرپور خاص میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کے طوفان نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان تاتے کی سمت تبدیل ہو گئی، پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا ہے، کراچی سمیت سندھ کے کسی بھی ساحلی علاقے سے نہیں ٹکرائے گا تاہم طوفان کی شدت برقرار ہے اور رخ تبدیل کرلیا ہے۔

تاتے طوفان کراچی سے جنوب جنوب مشرق میں 1220 کلومیٹر کی دوری پر ہے، طوفان کا رخ انڈین گجرات کی جانب ہو گیا ہے جو 18 مئی کی صبح گجرات سے ٹکرائے گا۔ کراچی میں بارشوں کا امکان کم ہوگیا ہے۔تھر پارکر ، بدین، لاڑکانہ سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 336رنز کا ہدف دے دیا

ادھر طوفان کے باعث کیٹی بندر اور ساحلی پٹی پر موسم تبدیل ہو گیا ہے، ٹھٹھہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کے طوفان نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔سندھ کی ساحلی پٹی پر 18سے 20مئی تک آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ حیدرآباد میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ماہی گیروں کو تین روز کے لیے گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔ گوادر میں بھی ماہی گیری کی سرگرمیوں پر 20 مئی تک پابندی عائد ہے۔

ادھر میرپورخاص سمیت زیریں سندھ کاایک بڑاحصہ گردآلود تیزہواؤں کی لپیٹ میں آگیا۔ جبکہ اتوار کو ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی،سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔طوفان باد وباراں کی ممکنہ تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے ڈپٹی کمشنر میرپور خاص کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پاک افواج، ایل بی او ڈی، حیسکو، پبلک ہیلتھ، بلدیہ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈیفنس میں اینکر مرید عباس کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا