PCB_Match

1رنز سے سنچری نہ کرپانے والے 10پاکستانی کھلاڑی

EjazNews

اگر کرکٹ کی تاریخ کے صفحات کو غور سے پڑھا جائے تو ٹیسٹ میچ میں 99 پر آؤٹ ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن ہم صرف ان پاکستانی بلے بازوں کا ذکر کریں گے جو ایک ٹیسٹ میں 99 رنز پر آؤٹ ہوئے اور یوں سنچری سے محروم ہو گئے۔

کرکٹ کی اصطلاح میں اسے نروس 99 کہا جاتا ہے۔

ہم ذیل میں ان دس پاکستانی کھلاڑیوں کا ذکر کریں گے جو اس بدقسمتی کا شکار ہوئے۔ 99پر آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی کل تعداد بھی دس ہی ہے۔ لیکن دو کھلاڑی ایسے ہیں جو دو بار 99 پر اپنی وکٹ کھو بیٹھے۔ اسی طرح 99 پر آؤٹ ہونے والوں کے نام تو 10 ہیں لیکن ایسے واقعات 12 دفعہ وقوع پذیر ہوئے۔

سلیم ملک اور مصباح الحق دو بار99 پر آئوٹ ہوئے۔باقی کھلاڑیوں میںمقصود احمد،ماجد خان،مشتاق محمد،جاوید میاں داد،سلیم ملک،عامر سہیل،انضمام الحق،عاصم کمال،مصباح الحق اوربابر اعظم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دورہ انگلینڈ:خوش دل شاہ پریکٹس کے دوران زخمی

یوں صرف ایک سکور سے یہ دس پاکستانی کھلاڑی اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ یہ لمحات اس طرح کے ہوتے ہیں جنہیں الفاظ کی ادائیگیوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہوتا کیونکہ آپ کھیل میں دل و جان لگا دیتے ہیں اور صرف ایک سکور نہ پانے کی وجہ سے آپ سنچری سے محروم رہ جاتے ہیں