Bageum_naseem_wali_khan

بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئی

EjazNews

1977 میں بننے والے پاکستان نیشنل الائنس (پی این اے) کی اہم رہنما بھی رہیں اور اسی دوران پہلی بار خیبرپختونوا اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سابق صوبائی صدر اور خان عبدالولی خان کی شریک حیات بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئی ہیں۔

اے این پی کے رہنماؤں نے بیگم نسیم ولی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی نماز جنازہ شام 6 بجے ولی باغ چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔

خیبر پختوانخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے بیگم نسیم ولی کے انتقال پر اے این پی قیادت سے تعزیت کی ہے۔

بیگم نسیم ولی 1933 میں پیدا ہوئیں جبکہ 1954 میں عبدالولی خان سے ان کی شادی ہوئی تھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیرین رحمان نے لکھا کہ بیگم نسیم ولی خان کے انتقال کا سن کر شدید افسوس ہوا۔ وہ کے پی اسمبلی میں جنرل نشست پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی ٹیم کے10کھلاڑیوں اور ایک مساجر میں کرونا کی تصدیق