Mandi

دجاج مَندی

EjazNews

اشیاء ووزن:
ثابت چکن صاف کر کے دھو لیں ایک کلو،چاول آدھا کلو،پیاز کاٹ لیں ایک کپ،مکھن دو اونس،سبز الائچی دس عدد،بڑی الائچی ایک عدد،دار چینی دو ٹکڑے،ثابت کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ،لونگ دس عدد،تیز پات دو عدد،زعفران آدھا چائے کا چمچ،زردہ رنگ ایک چٹکی،سبز الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،لیموں خشک گول سلائسزایک عدد، تیل ایک چوتھائی کپ اور پانی چھے کپ۔

چکن پر چھڑکنے کے لیے درکار اجزاء:
مکھن ایک چمچ،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،سبز الائچی پاؤڈراور زعفران ایک ایک چوتھائی چائے کا چمچ اور ایک چوتھائی کپ گرم پانی۔ ایک باؤل میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مِکس کرلیں۔

ترکیب:
ایک کھلے منہ کے پتیلے میں تیل اور مکھن کڑکڑا کر اس میں پیاز، سبز،بڑی الائچی، دار چینی، ثابت کالی مرچ، لونگ، تیز پات اور ثابت چکن ڈال کر فرائی کریں، یہاں تک کہ چکن دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہوجائے۔ اب اس میں پانی، سبز الائچی پاؤڈر، زعفران،خشک لیموں کے سلائسز اور نمک ڈال کر ڈھکن ڈھک کر اتنا پکائیں کہ چکن گل جائے اور ڈھائی کپ یخنی رہ جائے۔ پھر یخنی سے چکن نکال کر اس میں چاول شامل کرکے ڈھک دیں۔جب چاول ایک کنی کچےرہ جائیں تو زردہ رنگ چِھڑک کر دَم دے دیں۔پھر پلیٹرمیں چاول نکال کراس پر چکن رکھیں اور مکھن والا آمیزہ چِھڑک کر پہلے سے گرم اوون میں 15 منٹ کے لیے بیک کرکےسَرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن مسالا