Crickter

غزہ میں قیامت خیز مناظر:کرکٹر بھی چپ نہ رہ سکے

EjazNews

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فلسطینیوں پر جاری حملوں پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین کے لوگوں کے لیے دعا گو ہوں، انسانیت کے لیے کھڑے ہونے کے لیے ہمیں صرف انسان بننا ہے۔

کرکٹر احمد شہزاد نے ٹوئٹ کی کہ فلسطین میں جاری حملوں پر بہت دکھی ہوں، ان پُر تشدد کارروائیوں کے خلاف فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا گو ہوں، اللہ ان کی حفاظت کرے۔

وہاب ریاض نے ٹوئٹ کی کہ تمام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں، خصوصی طور پر بچوں کے لیے دعا گو ہوں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ جو کچھ وہاں ہورہا ہے انتہائی دل شکن ہے، دعا ہے کہ اللہ اس مشکل وقت میں ان کی مدد کرے۔

کرکٹر محمد عامر نے لکھا کہ فلسطینیوں کی زندگی معنی رکھتی ہے، کم از کم ہر اسلامی ملک کو فلسطین کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نیوزی لینڈ میں 4روزہ میچ 17دسمبر اورٹی ٹونٹی18دسمبر سے شروع ہوگی

فخر زمان نے لکھا کہ اسرائیلی فورسز، مسجد الاقصیٰ میں نہتے نمازیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ زمینوں پر غیرقانونی قبضہ کرکے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کررہے ہیں ۔

کرکٹر محمد حفیظ نے وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں محمد حفیظ ہوں، ایک مسلمان محب وطن پاکستانی اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔