Cocktail Kheer

کاک ٹیل کھیر

EjazNews

اشیاء ووزن:
دودھ ایک کلو، چاول پیس لیں آدھا کپ، کھویا آدھا پاؤ، فروٹ کاک ٹیل ایک کپ، چینی حسب ذائقہ، الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، ونیلا ایسینس چند قطرے اور خشک میوہ جات باریک کاٹ لیں حسب ضرورت۔

ترکیب:
ایک پتیلی میں دودھ گرم کرکے چاول ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں لیکن چمچ مسلسل چلاتی رہیں،جب دودھ اور چاول اچھی طرح مِکس ہوجائیں تو چینی، الائچی پاؤڈر اور فروٹ کاک ٹیل شامل کرکے اتنا پکائیں کہ دودھ گاڑھا ہوجائے۔اب چولھا بند کرکے اس میں ونیلا ایسینس اور کھویا ڈال کر اچھی طرح مِکس کرلیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر خشک میوہ جات چھڑک دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شوگر فری چاکلیٹ براؤنی