daber ul islam

برطانیہ، روزے میں واک کرکے فنڈ جمع کرنیوالے 101سالہ بابا کے چرچے

EjazNews

برطانیہ میں ان دنوں 101 سالہ دبیر الاسلام نامی بنگلادیشی بابا کے چرچے ہیں جو روزے کی حالت میں واک کر کے کورونا کے خلاف ہر اول دستے کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبیر الاسلام اس سے قبل گزشتہ لاک ڈاؤن کے دوران 4 لاکھ 20ہزار ڈالرز فنڈز اکٹھا کر چکے ہیں تاہم اب 101سالہ عمر رسیدہ شخص نے دنیا بھر کو ایک نیا چیلنج پیش کیا ہے جس کے تحت دبیر الاسلام اگلے ہفتے ڈیڑھ ملین قدم چلیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 150شہر اس گلوبل واک چیلنج کا حصہ بنیں گے اور فنڈز اکٹھا کریں گے، اس چیلنج کے تحت لوگوں کو اپنے مقامی پارک یا باغات میں چلتے ہوئے دیکھا جائے گا۔

dabirul islam_1

دبیر الاسلام چوہدری کے چیلنج کے تحت جمع کیا جانے والا فنڈ دنیابھر میں عالمی وبا کورونا سے متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ مہاجرین کے کیمپوں میں موجود افرادکو بھی تقسیم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  اونچی ہیل کے سینڈل پہنچ کر پریڈ

دبیر الاسلام کے صاحبزادے عتیق کا کہنا ہے کہ میرے والد ہمیشہ سے ہی متحرک اور بانٹنے والی شخصیت ہیں، وہ مصیبت زدہ خاص طور پر ان افراد کے اہلخانہ جو مہلک وائرس کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں ان کی مدد کے لیے خاصے پرعزم ہیں۔