maryam Naffes

مریم نفیس رشتہ ازدوا ج میں منسلک ہو گئیں

EjazNews

مریم نفیس نے 11 مئی کو فلم ساز اور فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ عروسی لباس میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

تصاویر میں مریم نفیس کو گلابی جب کہ امان احمد کو سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

متعدد تصاویر میں جہاں دونوں کو ایک ساتھ دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وہیں دونوں کو رومانوی انداز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

mariyamNafees1
مریم نفیس نے اپنے آفیشل پیج پر یہ تصاویر شیئیر کیں اورساتھ اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے

تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے مریم نفیس نے کیپشن میں شادی، نکاح، منگنی یا نئی زندگی کی شروعات جیسے الفاظ کا استعمال کرنے کے بجائے ‘دعائے خیرکا لفظ استعمال کیا اور ساتھ ہی 27 رمضان المبارک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ اور لباس تیار کرنے والی ڈیزائنر کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے فوٹوگرافر کو بھی مینشن کیا۔

اداکارہ کی جانب سے اگرچہ واضح طور پر شادی، نکاح یا منگنی کے الفاظ استعمال نہیں کیے گئے لیکن ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹک ٹاک سٹار عادل راجپوت کا کار ایکسیڈنٹ

تصاویر شیئر کرنے کے بعد متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں نئی زندگی کی مبارک باد پیش کی جب کہ بعض مداحوں نے انہیں شادی کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

امان احمد کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد انہیں بھی متعدد شوبز شخصیات نے نئی زندگی کی مبارک باد پیش کی۔

دونوں کے علاوہ ان کا لباس تیار کرنے والے فیشن ڈیزائنر، میک اپ آرٹسٹ اور فوٹوگرافر کی جانب سے بھی ان کی تصاویر شیئر کی گئیں مگر کسی نے بھی ان کی تصاویر کے ساتھ واضح طور شادی، نکاح یا منگنی کے الفاظ استعمال نہیں کیے۔

mariyamNafees2
مریم نفیس کو ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے ان کی نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد پیش کی ہے