covid_india_new_case

بھارت میں کورونا کی نئی قسم پر ویکسین بے اثر

EjazNews

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم B.1.617 پر کورونا ویکسین بے اثر ہے۔ جو باقی ملکوں کیلئے خطرہ ہے۔ جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کی ماہر امراض متعدی ماریا فان کیہوف نے کہا ہےکہ بھارتی کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم B.1.617 دیگر اقسام سے کہیں زیادہ مہلک اور تیزی سے پھیلنے والی قسم ثابت ہو رہی ہے، جس پر بعض ویکسینیں بھی اثر نہیں کررہیں،جو باقی ملکوں کیلئے خطرہ ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے مزید 3ہزار588افراد ہلاک ہوگئے، 3لاکھ15ہزار600نئےکورونا مریضوں کی تصدیق کی گئی۔ بھارت بھر میں مہلک وائرس سے مجموعی اموات2 لاکھ53ہزار615 جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 2کروڑ33لاکھ7ہزار 639ہوگئی ہے۔

ادھر بھارتی ریاست گوا کے ہسپتال میں آکسیجن قلت کے باعث 26کورونا مریض ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب دہلی کی شاہ جہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عید الفطر کی نماز مساجد اور عیدگاہوں کے بجائے گھروں میں ہی ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ 20 سال بعد بھی اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے:سابق افغان صدر

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 96 لاکھ 9 ہزار 923 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 33 لاکھ 17 ہزار 866 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 89 لاکھ 84 ہزار 720 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 435 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 73 لاکھ 7 ہزار 337 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سےِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 96 ہزار 179 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 15 ہزار 308 سے زائد ہو چکی ہے۔بھارتی ریاست گوا کے ہسپتال میں آکسیجن قلت کے باعث 26کورونا مریضوں کی ہلاکت پر ریاستی وزیر صحت وشو جیت رنے نے سرکاری سطح پر چلنے والے گوا میڈیکل کالج وہسپتال (جی ایم سی ایچ)میں ہونیوالی ہلاکتوں کی وجہ جاننے کیلئے ہائیکورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ حکام نےکورونا مریضوں کی اموات کی وجہ بتانے سے انکارکردیاہے، تاہم ریاستی وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کا کہنا کہ ہسپتال میں آکسیجن کی قلت سلنڈر کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم امن چاہتے ہیں، کابل انتظامیہ کے الزامات بلا جواز ہیں:ترجمان طالبان