Russian Police Special Unit

روس میں فائرنگ سے اساتذہ سمیت بچے ہلاک

EjazNews

روس میں سکول میں فائرنگ سے طلبا اور اساتذہ سمیت 12افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق روس کے جنوب مغربی شہر کازا میں منگل کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

روس کے مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 8 بچے شامل ہیں۔

Russian_women
فائرنگ کے بعد خواتین کی لی گئی ایک تصویر جو غم سے نڈھال ہیں

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ 2 مسلح افراد نے سکول میں گھس کر اندھا دھندفائرنگ کی جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئیں۔

فورسز کی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا اور ایک 17 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد علاقے اور کازان شہر میں تمام اسکولوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایران میں یوکرین ائیر لائنز کاطیارہ گرکر تباہ ، تمام مسافر ہلاک