saudi_zakat

سعودی عرب سے آنیوالی زکو ۃ فطرانہ کی پاکستان میں تقسیم شروع

EjazNews

سعودی عرب سے آنیوالی زکواۃ و فطرانہ کی پاکستان میں تقسیم شروع کر دی گئی ، سعودی عرب کے سرکاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں زکوۃ الفطر پروجیکٹ کے تحت اشیائے خورود نوش کی تقسیم کا اجراء کیا ہے۔

شاہ سلمان کے فلاحی ادارے (شاہ سلمان ہیومینٹرینز ایڈ و ریلیف سینٹر) کی جانب سے پاکستان کے 19ہزار32مستحق گھرانوں میں چاول کی تقسیم کی گئی ، اس سے پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کے ایک لاکھ 14ہزار افراد مستفید ہوں گے ، ایک چاول کا تھیلا 21کلوگرام پر مشتمل ہےجبکہ چاولوں کا مجموعی وزن 400 ٹن ہے جس کی مقامی حکومت کے تعاون سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں 10مئی سے تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔ ان اضلاع میں لاہور ، فیصل آباد ، خانیوال ، ساہیوال ، لکی مروت ، ٹانک ، لوئر دیر ، باجوڑ ، ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں ، مستحقین کا انتخاب مقامی حکومت کے تعاون سے ہو گا، شاہ سلمان ریلیف سینٹر دنیا کے 59 ممالک میں انسانی اور ترقیاتی بنیادوں پر امداد فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں 10کروڑ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں