custard-apple

شریفہ صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟

EjazNews

شریفہ گرم آب وہوا کاپھل ہے۔اسے ہندی میں’’سیتا‘‘ اور انگریزی زبان میں ’’شوگر ایپل یا کسٹرڈ ایپل‘‘ کہا جاتا ہے۔

اگرچہ اسے کھانا دشوار ہے، لیکن اس چھوٹے سے پھل میں قدرت نے بے شمار فوائد چُھپا رکھے ہیں کہ یہ پھل اپنے اندر صحت کا خزانہ سموئے ہے۔

شریفےمیں مناسب مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، بی6، کیلشیم، میگنیشم اور آئرن وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ اس میں موجود میگنیشم جسم میں پانی کا توازن برقرار رکھتا ہے اور جوڑوں سے تیزابیت کا خاتمہ کرتا ہے، جس سے جوڑوں کے امراض میں مبتلا ہونے کےامکانات کم ہوجاتے ہیں۔

اس پھل کاکثرت سے استعمال پٹھوں کی کمزوری دُور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور اس میں پائے جانے والے بعض اجزاء جسم میں سرطان کے خلیات پھیلنے سے روکنے میںمعاون ثابت ہوتے ہیں۔اس میں وٹامن بی6پایا جاتا ہے،جس کی کمی چڑچڑے پن کا بھی باعث بنتی ہے،لہٰذا اس پھل کا استعمال ڈیپریشن اور تناؤ دُور کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گردوں کے مریضوں کیلئے مفید سبزیاں

کیلشیم کی وجہ سے دانتوں کی تکالیف ختم ہوجاتی ہیں، توسوڈیم اور پوٹاشیم کی مخصوص مقدار بُلند فشارِخون کنٹرول کرتی ہے۔ شریفے میں موجود فائبر ذیابطیس سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتا ہے،جب کہ آئرن کی موجودگی دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے فائدہ مند ہے۔نیز، یہ جگر کے عوارض، بھولنے کی بیماری(نسیان)سے تحفّظ اور بکٹیریا اور انفیکشن سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ۔