shehroz Kashif

پاکستان کے کم عمر ترین شہروز کاشف نے مائونٹ ایورسٹ سر کرلی

EjazNews

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 19سال کی عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے پاکستان کے سب سے کم عمر کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے والے پانچویں پاکستانی ہیں اور انہوں نے پاکستان کی جانب سے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

شہروز کاشف نے منگل کی صبح ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا اور اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے یہ خبر شیئر کی۔

واضح رہے کہ اب تک ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سب سے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز امریکہ کے جورڈن رومرو کے پاس ہے جنہوں نے تیرہ سال کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف کی8ہزار میٹر سے بلند یہ دوسری کامیابی ہے۔اس سے قبل وہ 17 سال کی عمر میں براڈ پیک پر قومی پرچم لہرا چکے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ آٹھ ہزار میٹر سے اونچی 8 چوٹیاں تسخیر کرنے کا اعزازمرحوم محمد علی سدپارہ کے پاس ہے۔ شہروز پاکستان سے اپنی مدد آپ کے تحت اکیلے نیپال گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  مصر کی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی دریافت ہے