sheikh_rashid_madinah_1

معاہدے کے تحت سعودی جیلوں میں قید 11سو قیدی جلد پاکستان آجائیں گے:وزیر داخلہ

EjazNews

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں ہونے والے معاہدوں کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں موجود 1100 قیدیوں کی جلد پاکستان واپسی ہوگی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی تیار ہیں۔ سنگین کیسز کو علیحدہ سے ڈیل کیا جائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایک ارب روپے کی امداد مل جائے تو چھوٹے جرمانوں کی وجہ سے سعودی جیلوں میں موجودسینکڑوں مزید قیدیوں کو بھی رہائی دلا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان آگئے ہیں، خوش آمدید