Cheez_pasta_bols

چیز پاستا بالز

EjazNews

اشیاء ووزن
میکرونی (اُبال لیں)دوپیالی،میدہ(چھان کر گھول لیں)ایک پیالی،پیاز(چوپ کی ہوئی)ایک عدد،انڈے (ایک الگ اور باقی دو ایک ساتھ پھینٹ لیں)تین عدد،چیڈر پنیر( چوکور پیس کاٹ لیں)ایک پیالی،ڈبل روٹی کا چُورا دوپیالی،اوریگانو ایک چائے کا چمچ،ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی)تین عدد،نمک حسبِ ذائقہ اورتیل۔

ترکیب:
ایک باؤل میں میکرونی، اوریگانو، ہری مرچیں، انڈا(ایک پھینٹا ہوا)، پیاز اور نمک ڈال کر اچھی طرح مِکس کرلیں۔اب ہتھیلی پر تھوڑا سا آمیزہ لے کراس کے درمیان ایک پنیر کا ٹکڑا رکھیں اور بال بنالیں۔اس ترتیب سے ساری بالز بناکر، پہلے میدے، انڈے کے آمیزےاور پھر ڈبل روٹی کے چُورے میں لپیٹ کر فرائی کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تلی ہوئی مچھلی