Talat-Siddiqui

سینئراداکارہ طلعت صدیقی کا انتقال ہوگیا

EjazNews

پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ،عارفہ صدیقی کی والدہ اور گلوکارہ فریحہ پرویز کی خالہ طلعت صدیقی لاہور میں انتقال کر گئیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے طلعت صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

طلعت صدیقی کے انتقال کی خبر گلوکارہ فریحہ پرویز کی جانب سے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی، گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری خالہ طلعت صدیقی اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں، واضح رہے اداکارہ نے حیدر سلطان، دل نشین اور کالیا جیسی مشہور فلموں میں کام کیا، اس کے علاوہ انہوں نے ریڈیو پاکستان میں بھی کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: