دعا ہے پاکستان میں عوام کی حکمرانی قائم ہو، نواز شریف

EjazNews

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعتہ الوداع کے موقع پر پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور عوام کے نام پیغام میں کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی کے لیے دعاگو ہیں،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں،آج نواز شریف نے ریجنٹ پارک مسجد میں نماز جمعہ ادا کیا۔سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور لیگی رہنما عابد علی شیر بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی پاکستان پر رحم کرے۔اللہ تعالی پاکستان کو صحیح راستے پر چلائے اور عوام کی حکمرانی قائم کرے۔ہماری خواہش اور دعا ہے کہ پاکستان آئین اور دستور کے مطابق چلے ۔اور اسی کے لیے ہم جدوجہد بھی کر رہے ہیں ہیں۔

دوسری جانب آجلاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گلگت بلتستان، نگران حکومت میں کون سا عہدہ کس کے پاس ہے؟

لاہور ہائیکورٹ نے ایک بار پھر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ شہباز شریف کو باہر جانے کی مشروط اجازت 8 مئی سے 5 جولائی تک ہو گی، بلیک لسٹ سے نام نکلنے کے بعد شہباز شریف کل ہی لندن روانہ ہو جائیں گے۔ شہباز شریف نے پیر کو لندن میں ڈاکٹرز سے اپوائنٹمنٹ لے رکھی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کل صبح غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے لاہور سے دوحہ روانہ ہوں گے، شہبازشریف برطانیہ جانے کیلئے دوحہ میں ضروری قرنطینہ کریں گے، جبکہ 22 مئی کو لندن میں اپنے معالج سے طبی معائنہ کرائیں گے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ن لیگ اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں جاری ہیں۔ شہباز شریف کل صبح ساڑھے 4 بجے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے لاہور سے دوحہ روانہ ہوں گے۔شہباز شریف برطانیہ جانے کیلئے دوحہ میں ضروری قرنطینہ کریں گے۔ شہباز شریف لندن میں 22 مئی کو اپنے معالج سے طبی معائنہ کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  موجودہ بجٹ ترقی کا بجٹ ہے:وزیراعظم