sumbul shahid

بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا سے چل بسیں

EjazNews

اداکارہ سنبل شاہد کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں اور طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث 22 اپریل کو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
اداکارہ سنبل شاہد بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی کی بڑی بہن تھیں۔ سنبل شاہد اداکارہ زارا عباس کی خالہ ہیں۔

اسما عباس نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بہن سنبل شاہد کی صحت کے لیے دعا کریں کیونکہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔اس سے قبل بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

smbul shahid_1
سنبل شاہد

اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کی بہن سنبل شاہد عالمی وبا کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ براہِ کرم! میری بہن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں، چار چاند سلامت رہیں آمین۔
واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی طرح اُن کی بہن سنبل شاہد بھی کئی نامور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  میکسیکو کی آندریا میزا نے مس یونیورس 2021 کا اعزاز اپنے نام کرلیا