shamshad akhter

اسٹاک ایکسچینج کی پہلی خاتون چیئرپرسن

EjazNews

سابق گورنر اسٹیٹ بینک کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی پہلی خاتون چیئر پرسن منتخب کر لیا گیا ہے۔ پی ایس ایکس کی 73 سالہ تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی خاتون کی اس عہدے پر تعیناتی کی گئی ہو۔

پی ایس ایکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمشاد اختر کو گزشتہ ماہ متفقہ طور پر بورڈ کا آزاد ڈائریکٹر منتخب کیا گیا تھا اور وہ پی ایس ایکس کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون چیئرپرسن بنی ہیں۔

اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شمشاد اختر کو پاکستان کی مالیاتی مارکیٹ کی بزرگ’ قرار دیتے ہوئے یہ یاد دہانی بھی کروائی گئی کہ وہ 3 سال تک گورنر اسٹیٹ بینک رہی ہیں۔

وہ مشرقی ایشیا معیشتوں کے بینکوں میں تشکیل نو کے عمل میں بھی شامل رہیں اور بیزل اسٹینڈرڈ کے مطابق عالمی ثالثی بینک کا بھی باقاعدگی سے سامنا کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم لاک ڈاؤن کی جانب واپس نہیں جاسکتے یہ ملک مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتا:وزیراعظم

1990 میں شمشاد اختر ایشیائی ترقیاتی بینک میں شمولیت سے قبل 10 سال تک عالمی بینک کے ساتھ کام کرتی رہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں سال 19 اپریل ای جی ایم میں 7 شیئر ہولڈرز ڈائریکٹر اور تین آزاد ڈائریکٹر کی تقرری کے ساتھ نیا بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔
نئے بورڈ نے اپنے 4 مئی کے اجلاس میں ڈاکٹر شمشاد اختر کو نو تشکیل بورڈ کا چیئرپرسن مقرر کیا۔