born_baby

25سالہ مراکشی خاتون کے ہاں 9صحت مند بچوں کی پیدائش

EjazNews

مراکش میں افریقی ملک مالی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے نو بچوں کو جنم دیا ہے اور تمام بچے صحت مند ہیں۔

مالی حکومت نے 25 سالہ حلیمہ سیسی کو 30 مارچ کو علاج معالجے کے لیے مراکش بھیجا تھا تا کہ وہاں ان کی صحت کی بہتر دیکھ بھال کی جا سکے۔

ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ خاتون 7بچوں کو جنم دینے والی ہیں لیکن منگل کو خاتون نے نو بچوں کو جنم دیا ہے۔

حلیمہ سیسی نے کامیاب آپریشن کے بعد چار لڑکوں اور پانچ لڑکیوں کو جنم دیا ہے۔

مالی اور مراکش میں خاتون کے الٹرا ساؤنڈ میں سات بچوں کی پیدائش متوقع تھی۔ ایک ساتھ سات صحت مند بچوں کو جنم دینے سے متعلق واقعات کم ہی دیکھنے میں آئے ہیں جب کہ ایک ساتھ 9بچوں کو جنم دینا غیر معمولی ہے۔

مالی کی وزیر صحت فانٹا سیبی نےکے مطابق ماں اور بچے صحت مند ہیں۔ اس حوالے سے انہیں مالی کی ڈاکٹر نے اطلاع دی ہے جو حلیمہ سیسی کے ساتھ مراکش گئے تھے۔فانٹا سیبی کے مطابق حلیمہ سیسی کو چند ہفتوں بعد وطن واپس لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ انٹارکٹیکا سے الگ ہوگیا