ICC

آئی سی سی نے تین کھلاڑیوں کو پلیئر آف دی منتھ ایواڈ کیلئے منتخب کرلیا

EjazNews

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) پاکستان کھلاڑی بابراعظم اور فخرزمان آئی سی سی کے ’’پلیئر آف دی منتھ‘‘ایوارڈ کیلئے منتخب کیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے تیسرے کرکٹر کشال بھرتل ہیں۔

فخر زمان نے100.66 کے تناسب سے302 رنز بنائے جن میں2 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ بابر اعظم نے76 کے تناسب ایک روزہ میچز میں228 رنز اور43.57 کے تناسب سےٹی20 میچز میں305 رنز بنائے۔

تیسرے’’پلیئر آف دی منتھ ‘‘کشال بھرتل نے بین الاقوامی ٹی20 میچز میں69.50 کے تناسب سے 278 رنز بنائے۔

شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے ہیں۔

آئی سی سی نے جنوری2021 سے مرد و خواتین کرکٹرز کیلئے ’’پلیئر آف دی منتھ ‘‘ایوارڈ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ تاکہ بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سراہا جائے۔

پلیئر آف دی مہینے کا فیصلہ آزاد ووٹنگ اکیڈمی کے ذریعہ کیا جائے گا جس میں پوری دنیا کے کرکٹ شائقین شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلئے ٹیم کا اعلان،تین تبدیلیاں