Bill_Gates

طلاق کے بعد بل گیٹس کی سابق بیگم ملینڈا کو کتنی دولت ملے گی؟

EjazNews

دنیا کے چوتھے امیرترین شخص بل گیٹس اور ملینڈا نے 27سال بعد شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہوا ہے۔اس طلاق کے بعد امریکی میڈیا میں سب سے زیادہ بحث اس بات پر چل رہی ہے کہ بل گیٹس کے اثاثوں میں سے ان کی سابقہ بیگم کو کتنے دولت ملے گی؟۔ اس سوال کے جواب کیلئے گزشتہ روز سے امریکی میڈیا میں بحث چل رہی تھی اور آخر جواب مل ہی گیا۔

ان کی دولت کا تخمینہ 224کھرب روپے لگایا گیا ہے،فوربز کے مطابق ان کی دولت 130ارب ڈالر جبکہ بلوم برگ انڈیکس کے مطابق ان کی دولت کا تخمینہ 146ارب ڈالر ہے۔ یہ واضح نہیں کہ اثاثہ جات کی تقسیم کا پہلے سے کوئی معاہدہ ہے،کیونکہ جوڑا واشنگٹن میں رہائش پذیر ہے جہاں قانون کے مطابق اگر پہلے سے معاہدہ نہ ہو تو اثاثہ جات کی تقسیم مساوی ہوگی۔ اگر ایسا ہوا تو ملینڈا کو ایک سو کھرب روپے(25.65ارب ڈالر) ملیں گے جو دنیا کی مہنگی ترین طلاق ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  تعریف تو بنتی ہے بہادری کی بھی اور آئیڈیا کی بھی

اس سے پہلے دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور میکینزی کے درمیان 2019میں طلاق میں انہیں 55کھرب روپے( 35.6 ارب ڈالر) سے زیادہ ملے اور اب وہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون ہے۔

بل گیٹس امریکا میں زرعی زمینوں کے سب سے بڑے مالک ہیں۔ 18 مختلف ریاسٹوں میں 2 لاکھ42 ہزار ایکڑ زمین کے مالک بل گیٹس ہی ہیں۔ پانچ ریاستوں میں ان کے گھر ،جہازوں اور کاروں کا بیڑا جس میں 20لاکھ ڈالر کی پورشے، آرٹ کا مجموعہ ہے۔

فوربز میگزین کے مطابق بل گیٹس سے قبل مہنگی ترین طلاق جیف بیزوس اور میکینزی کے درمیان ہوئی انہیں 55کھرب روپے(35.6 ارب ڈالر) سے زیادہ ملے، دوسرے پر امریکی ارب پتی بل گراس اور سو گراس کے درمیان جس میں سو گراس کو دوکھرب روپے(ایک 1.3 ارب ڈالر) ملے۔تیسرے پر تیل کے کاروبار سے منسلک ارب پتی ہارلڈ ہم اور سو این آرنل کے درمیان ہوئی جس میں سو این کو ڈیڑھ کھرب روپے(975 ملین ڈالر) ملے۔چوتھے پر کیسنو کے مالک اسٹیو اور ایلین وائن کے درمیان ہوئی جس میں ایلین وائن کوایک کھرب30ارب روپے(850 ملین ڈالر) ملے۔ پانچویں پر والٹ ڈزنی کمپنی کے مالک رائے ایڈورڈ ڈزنی اور پیٹریشیا ڈزنی کے درمیان طلاق ہوئی جس میں پیٹریشا ڈزنی کو92ارب روپے (چھ سو ملین ڈالر) ملے۔

یہ بھی پڑھیں:  لندن کے ٹاور برج پر پہلی بار لائوڈ سپیکر سے اذان