IPL_indian_leag

بھارت میں آئی پی ایل ملتوی کر دیا گیا

EjazNews

بھارت میں کورونا کیسز دو کروڑ سے بڑھ چکے ہیں، گزشتہ تیرہ روز سے کورونا کے یومیہ تین لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

انڈین کرکٹ پریمیئر لیگ کا بائیو سیکیور ببل بریک ہونے سے گزشتہ روز 2 کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

دو بھارتی کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہونے سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز اوررائل چیلنجرز کے درمیان بنگلورمیں ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا۔

بھارتی کھلاڑی وارن چکروردی اور سندیپ واریئر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

بی سی سی آئی کے صدر راجیو شکلا نے انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کو اس خبر کی تصدیق کی۔

دو کھلاڑیوں کے کورونا مثبت آنے کے بعد آئی پی ایل میں تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ شروع ہو چکے تھے ۔

انڈین پریمیئر لیگ نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ ان کھلاڑیوں سے ملنے والوں کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  سابق کپتان انضمام الحق زلمی فیملی کاحصہ بن گئے ہیں