تھریسارا پریرا

تھریسارا پریرا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

EjazNews

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار کیے جانے والے تھریسارا پریرا نے ٹیم سلیکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھیسارا پریرا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اُن کھلاڑیوں میں سے ہیں جو یہ چاہتے تھے کہ آئندہ سیریز کے لیے سری لنکا کے نوجوان کرکٹرز کو کھیلنے کا موقع دیا جائے۔

تھیسارا پریرا نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سری لنکن آل راونڈر کے پاس ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز میں ہیٹرک کا اعزاز بھی ہے۔

تھیسارا پریرا نے اپنے کریئر میں 166 ون ڈے، 84 ٹی ٹونٹی اور 6 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دوسرا ایلیمنٹر ،اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست ،پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی