Moblie_Phon_user

موبائل ریڈی ایشن کیا ہے؟

EjazNews

ریڈی ایشن کئی طرح کی ہوتی ہیں، یہ عموماً الیکٹرومیگنیٹک لہروں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں، جن کی فریکوئنسی 1000 سے 3000 میگاہرٹز تک ہوسکتی ہے۔ مائیکرو ویو اوون، اے سی، کمپیوٹر، کارڈلیس فون اور دیگر وائرلیس ڈیوائسز بھی ریڈی ایشن پیدا کرتی ہیں، لیکن مسلسل استعمال اور جسم سے نزدیک ہونے کے سبب موبائل ریڈی ایشن سب سے خطرناک تصور کی جاتی ہیں۔ موبائل ریڈی ایشن دو قسم کی ہوتی ہیں، پہلی وہ جو موبائل ٹاور سے خارج ہوتی ہیں اور دوسری موبائل فون سے۔

موبائل ریڈی ایشن ہر عُمر کے افراد کے لیے نقصان دہ ہے، لیکن بچّے، خواتین، عُمر رسیدہ افراد اور مریضوں کو اس سے زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔ امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ’’ بچّوں کو موبائل پر زیادہ وقت نہیں گزارنا چاہیے اور اُنھیں اسپیکر فون یا ہینڈ سیٹ کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ سَر اور موبائل ہینڈ سیٹ کے درمیان فاصلہ قائم رہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:  ایپل کا نیا سٹور خریداروں سے زیادہ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

یہی وہ عالمی معیار ہے، جس کی وجہ سے ہر موبائل فون کے ساتھ، ایک عدد ہینڈز فِری اسپیکر سیٹ ضرور آتا ہے، لیکن ہمارے ہاں اسے استعمال کرنے کا تکلف کم ہی لوگ کرتے ہیں۔ چونکہ موبائل فون انسانی جسم کے زیادہ قریب ہوتا ہے، اس لیے اصولاً اس سے خارج ہونے والی ریڈی ایشن سے نقصان زیادہ ہونا چاہیے، لیکن سائنسی تحقیقات کے مطابق، انسانی جسم پر زیادہ بُرے اثرات موبائل فون کے ٹاورز سے خارج ہونے والی ریڈی ایشن سے مرتّب ہوتے ہیں۔ اس کا سبب یہ بتایا جاتا ہے کہ موبائل فون کا استعمال مسلسل نہیں کیا جاتا، لیکن ٹاورز چوبیس گھنٹے ریڈی ایشن خارج کرتے رہتے ہیں۔

اگر کوئی شخص موبائل فون پر چار گھنٹے بات کرتا ہے، تو اس سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لیے 23 گھنٹے درکار ہوں گے، جب کہ موبائل ٹاور کے قریب رہنے والے تو مسلسل لہروں کی زد میں رہتے ہیں۔ اگر ٹاور کسی گھر کے سامنے نصب ہے، تو اس گھر میں رہنے والوں کو 2سے3 سال کے اندر صحت سے متعلق دشواریاں پیش آنا شروع ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سمارٹ فون ہمیں مار دے گا

موبائل ٹاور کے 300 میٹر کے دائرے میں سب سے زیادہ ریڈی ایشن ہوتی ہے اور اس پر نصب انٹینے کے سامنے والے حصے سے سب سے زیادہ لہریں خارج ہوتی ہیں۔ موبائل فون ٹاورز سے ہونے والے نقصان میں یہ پہلو بھی اہمیت کا حامل ہے کہ آپ کا گھر ٹاور پر لگے انٹینے کے سامنے ہے یا پیچھے۔ اسی طرح فاصلہ بھی بہت اہم ہے۔

یاد رکھیے، ٹاور کے ایک میٹر کے ایریا میں100 گُنا زیادہ ریڈی ایشن ہوتی ہے۔ پھر یہ کہ ٹاور پر جتنے زیادہ انٹینے نصب ہوں گے، ریڈی ایشن کا اخراج بھی اتنا زیادہ ہوگا۔ موبائل فون ریڈی ایشن کے مضر اثرات کے حوالے سے بے شمار تحقیقات ہو چکی ہیں۔

2010 ء میں عالمی ادارۂ صحت کی ایک ریسرچ میں انکشاف ہوا تھا کہ موبائل ٹاور ریڈی ایشن سے کینسر ہونے کا خطرہ ہے۔

ہنگری میں سائنس دانوں نے پتا چلایا ہے کہ جو نوجوان بہت زیادہ موبائل فون استعمال کرتے تھے، اُن کے اسپرمز کی تعداد کم ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  کلائوڈ برسٹ کیا ہوتا ہے؟

جرمنی میں ایک ریسرچ کے مطابق، جو لوگ ٹرانس میٹر ا نٹینا کے 400 میٹر کے دائرے میں رہ رہے تھے ،اُن میں کینسر ہونے کے خدشات تین گُنا بڑھ گئے۔

چین میں کی گئی ایک ریسرچ کے مطابق، موبائل فون ٹاورز سے ہونے والی ریڈی ایشن سے شہدکی مکھیوں کی تعداد 60 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔