covid_19_punjab

پنجاب میں کورونا کی صورتحال

EjazNews

ملک بھر میں کوروناسےمزید113 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں،جبکہ 4411نئے مریض سامنے آئے ہیں،ملک بھر میں لاک ڈاؤن اور ایس اوپیز کی کھلے عام خلاف ورزیاں جاری ہیں، اسلام آباد ، لاہور ،فیصل آباداور دیگر شہروں میںخلاف ورزیوں پرگرفتاریاں عمل میں آئیں ،خلاف ورزی کے مرتکب افراد کوجرمانےکئے گئے،جبکہ دکانیں سیل کردی گئیں۔پنجاب میںکوروناکی صورتحال سنگین ہوگئی،صوبے میں مزید 50مریض جاں بحق ہوگئے،1707نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،صوبے میں90فیصدمریضوں میں برطانوی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،گوجرانوالہ کےتمام وینٹی لیٹرز پرمریض موجودہیں،کراچی کے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45075 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4414 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 113 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.74 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18070ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 29933 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 89661 ہے جن میں سے 5448کی حالت تشویشناک ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5193 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 22202 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 304889 ہے اور 8550 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں،

یہ بھی پڑھیں:  ویڈیو میں مختلف مواقع اور موضوعات پر کی جانے والی گفتگو توڑ مروڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی: جج محمد ارشد ملک

ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ پنجاب میں 90فیصد برطانیہ کی وباء ہے اور 10فیصدووہان کی وباءلوگوں کو متاثرکررہی ہے، صوبے میںبرایزیلین اور ساؤتھ افریقن وباء کی تصدیق نہیں ہوئی ہےگذشتہ24گھنٹوں کے دوران 78ہزارافرادکی یکسینیشن کی گئی ہے۔پنجاب میں 135ویکسینیشن سنٹرزکام کررہے ہیں، لاک ڈاؤنزکی وجہ سے کوروناکے مثبت کیسز کی شرح میں واضح فرق آرہاہے۔لاہورمیں مثبت کیسزکی شرح23سے کم ہوکر18فیصدپرآگئی ہے،عیدکے موقع پر6چھٹیاں دی جارہی ہیں،اس مرتبہ بہت سختی کی جائیگی۔انہوں نے بتایاگزشتہ روزپنجاب میں 1707 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں اور 50افرادکوروناکے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 16,846کوروناکے ٹیسٹ کئے گئے ۔وزیر صحت نے اس موقع پر مزید کہاکہ اس وقت بھکر میں کوروناکے مثبت کیسزکی شرح33فیصد،لیہ میں 31فیصد،ملتان میں 25فیصد،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 24فیصد،فیصل آبادمیں 22فیصد،گوجرانوالہ میں 20فیصد،پاکپتن میں 19فیصد،لاہورمیں 18فیصد،ڈیرہ غازی خان میں 18فیصد،سرگودھامیں 18فیصد،بہاولنگرمیں 17فیصد،وہاڑی میں 16فیصد،خانیوال میں 15فیصد،میانوالی میں 15فیصد،راجن پورمیں 14فیصد،خوشاب میں 14فیصد،جھنگ میں 13فیصد،چکوال میں 13فیصد،حافظ آبادمیں 11فیصد،بہاول پورمیں 10فیصد،ساہیوال میں 10فیصد،قصورمیں 9فیصد،رحیم یارخان میں 9فیصد،شیخوپورہ میں 9فیصد،مظفرگڑھ میں 8فیصد،راولپنڈی میں 8فیصد اورگجرات میں 8فیصد تک جاپہنچی ہے۔محکمہ ہیلتھ کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 244265 مریض اب تک صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو واپس چلے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 273 کورونا مریض صحت یاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ دہشت گردی: بہادر پاکستانی میاں نعیم رشید کیلئے قومی ایوارڈ کا اعلان

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نےکہا ہےکہ گوجرانوالا میں سو فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھرگئے، مریضوں کی لاہور منتقلی کےلیے وینٹی لیٹرز والی ایمبولینسیں روانہ کردی گئیں۔دوسری جانب متبادل انتظامات کےلیے کمشنر گوجرانوالا نے ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔