AirPlan_pakistan

کس ائیر لائنز کی کتنی پروازیں پاکستان آسکیں گی؟

EjazNews

پاکستان میں 5 سے 20 مئی کے دوران آنے والی پروازوں کی تعداد 80 فیصد تک کم کر دی گئی ہے جس کے بعد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 590 سے کم ہو کر 123 رہ جائے گی۔

یہ فیصلہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال کی مانیٹرنگ اور اقدامات تجویز کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کیا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے کچھ دیگر شرائط اور ایس او پیز بھی متعارف کرائے گئے جن پر عمل کرنا ناگزیر ہے۔

پاکستان میں 5 سے 20 مئی کے دوران آنے والی پروازوں کی تعداد 80 فیصد تک کم کر دی گئی ہے جس کے بعد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 590 سے کم ہو کر 123 رہ جائے گی۔

یہ فیصلہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال کی مانیٹرنگ اور اقدامات تجویز کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کیا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے کچھ دیگر شرائط اور ایس او پیز بھی متعارف کرائے گئے جن پر عمل کرنا ناگزیر ہے۔

فلائی دبئی کی سب سے زیادہ ہفتہ وار پروازیں پاکستان کے لیے آپریٹ ہوتی ہیں جن کی تعداد 78 ہے جو کم کرکے 16 کر دی گئی ہے۔
فلائی دبئی کی کراچی کے لیے 28 پروازوں میں سے 22 کم کرتے ہوئے 6 کو اجازت دی گئی ہے۔ کوئٹہ کے لیے 7 کو کم کرتے ہوئے ایک، فیصل آباد کے لیے 14 کو کم کرکے 3، سیالکوٹ کے لیے 11 سے 2 ملتان کے لیے 18 پروازوں کو 4 تک محدود کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نےسول سرونٹس رولز 1973میں تر میم کی منظوری دیدی

دوسری بڑی انٹرنیشنل ایئر لائن سعودیہ ایئر لائن ہے جس کی کل 77 پروازیں ہیں جو اب 14 رہ جائیں گی۔

سعودیہ ایئر لائن کی کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے شیڈول 21، 21 پروازوں میں چار چار آپریٹ کریں گی جبکہ پشاور اور ملتان آنے والی سات سات پروازوں میں سے صرف ایک ایک پرواز ہی آ سکے گی۔

امارات ایئر لائن پاکستان کے لیے ہفتہ وار 67 پروازیں چلاتی ہے جن کو کم کرکے 13 کر دیا گیا ہے۔

امارات کی کراچی کے لیے مخصوص 35 میں سات، لاہور اور اسلام آباد کے لیے 10 میں سے دو، دو ، پشاور کے لیے پانچ میں سے ایک جبکہ سیالکوٹ کے لیے سات میں ایک پرواز کو اجازت دی گئی ہے۔

ایئر عریبیہ کی ہفتہ وار منظور شدہ پروازوں کی تعداد 60 ہے جسے اب 12 تک محدود کر دیا گیا ہے۔

ایئر عریبیہ کی کراچی کے لیے 21 میں سے چار، لاہور کے لیے تین میں سے ایک، اسلام آباد کے لیے دو میں سے ایک، پشاور کے لیے 10 میں سے دو، کوئٹہ کے لیے 3 میں سے ایک جبکہ فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان کے لیے مختص سات سات پروازوں سے ایک ایک کو اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور مذہبی اجتماعات

قطر ایئر ویز کی پاکستان کے لیے منظور شدہ پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 56 ہے جن کو اب کم کر کے 11 کر دیا گیا ہے۔
قطر ایئر ویز کی کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے شیدول 14،14 پروازوں میں سے 3،3 جبکہ پشاور اور سیالکوٹ کے لیے 7،7 پروازوں میں سے ایک ایک آپریٹ کریں گی۔

گلف ایئر پاکستان کے لیے ہفتے میں 35 پروازیں چلاتی ہے جن کو اب 8 کر دیا گیا ہے۔

گلف ایئر کی کراچی کے لیے 10 میں سے 2، لاہور اور پشاور لیے چار چار میں سے ایک ایک، اسلام آباد اور فیصل آباد کے تین تین میں سے ایک ایک پرواز چلائی جا سکے گی۔ سیالکوٹ آنے والی 5 اور ملتان آنے والی چھ پروازوں سے صرف ایک ایک کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسی طرح اتحاد ایئر ویز کی منظور شدہ 32 پروازوں کی تعداد کم کرتے 6 کر دی گئی ہے۔

معمول میں اتحاد ایئر ویز کی کراچی ایئرپورٹ پر سات پروازیں آتی ہیں جن میں سے اب صرف ایک آ سکے گی۔ لاہور کے لیے 11 میں سے دو جبکہ اسلام آباد کے لیے 14 میں سے 3 پروازیں آپریٹ کریں گی۔

ترکش ایئر لائن کی کل 21 پروازیں جنھیں تین تک محدود کر دیا گیا ہے۔ کراچی لاہور اور اسلام آباد میں سات سات کے بجائے صرف ایک ایک پرواز ہی آ سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

برٹش ایئر ویز کی 11 میں سے 3، عمان ایئر کی 18 میں سے 3،سعودی گلف کی 18 میں سے 4، تھائی ایئر ویز کی 18 میں سے 3 اور ورجن انٹلانٹک ایئرلائن کی 11 میں سے دو پروازیں ہی ہفتہ وار چلائی جا سکیں گی۔

اس کے علاوہ مقامی ایئر لائیز کی بین الاقوامی پروازوں میں سے اگلے دو ہفتے یعنی 5 مئی سے 20 مئی تک کراچی میں صرف 30 پروازیں دنیا کے مختلف ملکوں سے آئیں گی جن میں سے 29 پی آئی اے جبکہ ایک ایئر بلیو کی ہوگی۔

لاہور ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائنز کی کل 80 بین الاقوامی پروازیں آئیں گی جن میں 55 پی آئی اے، ایئر بلیو 15 جبکہ سرین ایئر کی 10 پروازیں ہوں گی۔

اسلام آباد میں سب سے زیادہ 105 پروازیں لیںڈ کریں گی جن میں سے 76 پی آئی اے، 19 ایئربلیو اور 10 سرین ایئر کی ہوں گی۔ پشاور میں کل 51 پروازوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے جن میں 41 پی آئی اے اور 10 ایئر بلیو کی ہوں گی۔

ملتان ایئرپورٹ پر کل 26 پروازیں آئیں گی جن میں سے 17 پی آئی اے اور 9 ایئر بلیو کی ہوں گی جبکہ تربت آنے والی چاروں بین الاقوامی پروازیں پی آئی اے آپریٹ کرے گا۔

این سی او سی 18 مئی کو دوبارہ صورت حال کا جائزہ لے کر مستقبل سے متعلق فیصلے کرے گی۔