Shah-jahani-briyani_1

شاہجہانی بریانی

EjazNews

اشیاء ووزن:
چاول ایک کلو، چکن ایک کلو، دودھ ایک کلو، زعفران ایک چٹکی، دہی ایک کپ، کریم ایک کپ، پیاز دو عدد (سلائس میں کٹے ہوئے)، ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، انڈے (ابلے ہوئے) تین چار عدد، دھنیا ؍پودینہ حسب منشا، سرخ مرچ پائوڈر دو کھانے کے چمچ، ہری مرچ آٹھ سے دس عدد (چوپڈ) ،کشمش؍بادام؍پستے 15سے20عدد، مونگ پھلی حسب منشاء، نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب:
دہی میں ادرک ، لہسن، سرخ مرچ پائوڈر اور نمک ملا کر اس آمیز سے کچن کو میرینیٹ کر کے دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں ۔ ایک پین میں آدھی پیاز تل کر اس میں چکن فرائی کریں اور کریم شامل کر کے اتار لیں تمام میوہ جات بھون کر رکھ دیں باقی پیاز بھی سنہری کر کے الگ رکھ لیں۔ چاول ابال لیں ایک ساس پین میں چاولوں کی نصف مقدار یک تہہ لگا ئیں اس پر چکن مکسچر ڈالیں ہری مرچیں دھنیا ڈال کر اوپر چاولوں کی تہہ لگا دیں۔ زعفران دودھ میں گھول کر چاولوں پر چھڑکیں ڈھک کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں اتارنے سے پہلے فرائی پیاز اور ڈرائی فروٹ بھی شامل کرلیں ڈش میں نکال کر ابلے ہوئے انڈوں، دھنیا ، پودینہ کے ساتھ گارنش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن مسالا