swat

سوات میں عید پر سیاحوں کے آنے پر پابندی عائد

EjazNews

سوات میں عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کی آمد پر پابندی لگادی گئی۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر 8 سے16 مئی تک 9 روز کے لیے سوات میں سیاحوں کی آمد پر پابندی اور لاک ڈاؤن ہوگا۔

سوات کے تمام داخلی راستوں پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے جو سیاحوں کو واپس کریں گے۔

ان دنوں میں تمام ہوٹل، پارک اور تفریحی مقامات مکمل بند ہوں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی اور تمام اڈوں کو بند رکھا جائیگا ۔

چاند رات کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ ادویہ اور کھانے پینے کی دکانوں کے علاوہ باقی بازار مکمل بند رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے ملک بھر کے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ ان دنوں کے دوران زحمت سے بچنے کے لئے سوات آنے کی کوشش نہ کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:  کسی اور کی غلطیاں ہم اپنے سر نہیں لیں گے،پتہ لگا لیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کہاں گئی تھی؟