Maryam_nawaz_speech

ہم ہار تو تب تسلیم کریں گے جب ہمیں صحیح معنوں میں ہرایا تو جائے:مریم نواز

EjazNews

کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پریس کانفرنس میں مسلم لیگ(ن) کو ہار تسلیم کرنے کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیر کو ہرانا آسان نہیں رہا۔

انہوں کہا کہ ہم ہار تو تب تسلیم کریں گے جب ہمیں صحیح معنوں میں ہرایا تو جائے، شیر کو ہرانے کے لیے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے، انتظار فرمائیے۔

مسلم لیگ(ن) کی رہنما نے کہا کہ یاد رکھیے! مسلم لیگ(ن) اپنا اور این اے-249 کے عوام کا حق واپس لے کر رہے گی، انشاءاللّہ!۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسلم لیگ (ن) کے دوستوں کو ہار ماننا سیکھنا چاہے، یہ بڑا اچھا موقع تھا کہ ہم سب ایک ہی بیان دیتے لیکن ان کو اپوزیشن سے اپوزیشن کرنے کا شوق ہے، ان کو شوق ہے کہ عمران اور اسٹیبلشمنٹ کے بجائے یہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو کریں لیکن آپ ہاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  جن لوگوں نے دو نمبر کام کیے ہیں سب گرفتار ہوں گے : چیف جسٹس

انہوں نے کہا کہ اگر اس الیکشن میں مسلم لیگ (ن) جیت جاتی تو میں خود شہباز شریف کو فون کر کے مبارکباد دیتا اور میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح کا ردعمل انہوں نے اس ہار پر دیا ہے یہ انتہائی بدقسمتی ہے اور اس کا نقصان ان کو ہی ہو گا۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) میں اختلافات کا سلسلہ سینیٹ انتخابات سے بھی قبل اسمبلیوں سے استعفے دینے کے معاملے سے ہوا تھا تاہم سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے بعد یہ خلیج وسیع ہو گئی تھی۔