achari_bhindi

اچاری بھنڈی فرائی

EjazNews

اشیاء ووزن:
بھنڈی دھو کر کاٹ لیں ایک کلو، دہی آدھا کپ، ٹماٹرکاٹ لیں چار عدد، لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، ثابت سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ،سونف آدھا چائے کا چمچ،رائی آدھا چائے کا چمچ،میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ، کلونجی آدھا چائے کا چمچ،دھنیا پاؤڈرآدھا چائے کا چمچ، کھٹائی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی تین عدد،ہرا دھنیا آدھی گڈی اورتیل حسبِ ضرورت۔

ترکیب:
ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ پھر بھنڈیاں فرائی کرکے کڑاہی سے نکال کرٹشوپیپر پر پھیلا کر رکھ دیں۔کڑاہی میں اگر ضرورت محسوس ہو تو مزید تیل ڈال کر کڑکڑا لیں اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔پھر اس میں لہسن کا پیسٹ شامل کرکے مزید بھونیں۔اب رائی، سونف، میتھی دانہ، سفید زیرہ، کلونجی، نمک ، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور ہلدی ڈال کر ذرا سا بھون کر کھٹائی پاؤڈر اور دہی شامل کرکے10منٹ کے لیے دَم پر رکھ دیں۔بعد ازاں، بھنڈیاں اور ہری مرچیں ڈال کر 5 منٹ کے لیے دَم دے دیں۔سَرو کرنے سے قبل دھنیے اور ہری مرچوں سے گارنیشنگ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مغلئی آلو