Keema_pastery

قیمہ پیسٹری

EjazNews

اشیاء ووزن:
پف پیسٹری آدھا کلو،گائے کا قیمہ آدھا کلو، پیاز باریک کاٹ لیں ایک عدد، شملہ مرچ باریک کاٹ لیں ایک عدد، ٹماٹر باریک کاٹ کر ہلکے سے اُبال لیں دو عدد، ثابت گول لال مرچ تین سے چار عدد،سیاہ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، کشمش حسبِ ضرورت،نمک حسبِ ذائقہ،انڈے پھینٹ لیں دو عدداور تیل دو کھانے کے چمچ۔

ترکیب:
پہلے کڑاہی میں تیل کڑکڑا کر اس میںقیمہ، پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈال کر خُوب اچھی طرح بھون لیں۔ جب مسالا یک جان ہوجائے تو اس میں دیگر اجزاء ڈال کر تھوڑا سا بھون کر چولھا بندکردیں۔ اب پف پیسٹری کو بیل کر تقریباً چار سے پانچ انچ کے اسکوائر کاٹ لیں۔ پھر ان کے درمیان قیمہ رکھ کے اس کے کنارے انڈے سے برش کرکے بند کردیں۔جب تمام پیسز تیار ہوجائیں تو آخر میں فرائی کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اسپیگھٹی (اٹالین اسٹائل)