rohit_sardana

بھارتی اینکر روہت سردانا کورونا سے ہلاک

EjazNews

روہت سردانا بھارتی ٹی وی آج کل پر سیاسی شو کی میزبانی کرتے تھے۔روہت سردانا کورونا کی وجہ سے ہسپتال میں زیرعلاج رہے تھے،بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے۔ کورونا سے ان کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے بھارت میں تباہی مچا رکھی ہے۔

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین لاکھ 86 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3498 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ایک غیر ملکی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ہنگامی صورتحال اختیار کر چکی ہے اور ایک کروڑ 79 لاکھ متاثرین کے ساتھ یہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے۔

بھارت میں مسلسل کئی روز سے یومیہ 3 لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں اور متعدد علاقوں میں آکسیجن اور وینٹیلیٹرکی کم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  انڈیا میں آسمانی بجلی گرنے سے سو سے زائد افراد ہلاک