bond

15ہزار اور ساڑھے سات ہزار والے انعامی بانڈز ختم، کیش کب تک کروائے جائے سکتے ہیں؟

EjazNews

وزارت خزانہ کے مطابق سرمایہ کاروں کے پاس 15 ہزار کے بانڈز کو کیش کرانے کا وقت 30جون 2021 ہے۔ 15 ہزار کا انعامی بانڈ یکم جولائی سے ردی کا کاغذ سمجھا جائے گا۔ 15 ہزار والے بانڈکی قرعہ اندازی بھی نہیں ہو گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق یکم جنوری 2022 سے ساڑھے 7 ہزار کا انعامی بانڈ ردی کاغذ ہوگا، اس سال 31 دسمبر تک ساڑھے7 ہزار کا بانڈ کیش کروایا جاسکتا ہے۔ ساڑھے 7 ہزار روپے کا انعامی بانڈ فوری طور پرغیر فعال ہوگا اور یکم مئی کو اس بانڈکی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی۔ بانڈ واپس کرنے پر پیسے اکاونٹ میں منتقل ہوں گے۔حکومت بدعنوانی اور منی لانڈرنگ روکنے کیلئے 25 اور 40 ہزار کے بانڈز منسوخ کرچکی ہے۔ ملک میں 190 ارب روپے مالیت کے 15 ہزار روپے کے انعامی بانڈز زیر گردش ہیں۔ ملک میں 126 ارب روپے مالیت کے ساڑھے 7 ہزار روپے والے انعامی بانڈز یرگردش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  یہ منصوبہ میرے خیال میں ایک گیم چینجر ہے:وزیراعظم