qadir khan mandokhal

این اے 249کے ضمنی انتخابات میںپیپلز پارٹی کے قادر خان مندو خیل کامیاب

EjazNews

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ عبوری نتیجے کے مطابق قادر خان نے 16 ہزار 156 ووٹس حاصل کیے۔

ان کے بعد مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسمٰعیل 15 ہزار 473 ووٹس حاصل کر کے دوسرے اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مفتی نذیر احمد کمالوی 11 ہزار 125 ووٹس حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔

غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال چوتھے نمبر پر 9 ہزار 227 ووٹس حاصل کرسکے اور اس سے قبل اس حلقے سے کامیاب ہونے والی پارٹی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) محض 8 ہزار 922 ووٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آئی۔

غیر حتمی نتیجے کے مطابق ضمنی انتخاب کے دوران مجموعی طور پر 73 ہزار 471 ووٹس ڈالے گئے جن میں سے 731 مسترد ہوئے اور ٹرن آوٹ 21.64 فیصد رہا۔

حلقہ این اے-249 کراچی غربی سال 2018 میں این اے-239 اور این اے-240 میں شامل کچھ علاقوں کو ملا کر تشکیل دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان میں عبد اللہ عبد اللہ اور حامد کرزئی سے پاکستانی سفیر کی ملاقات

مذکورہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نومنتخب سینیٹر فیصل واڈا کی جانب سے مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مستعفی ہوجانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ فیصل واڈا نے 2018 کے عام انتخابات میں کراچی غربی ٹو کے اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو محض 718 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔