NA_249_Election

فیصل واوڈا کی خالی کی گئی نشست پر پولنگ جاری

EjazNews

کراچی میں ہونے والے این اے 249کے الیکشن میں2 سو 76 پولنگ اسٹیشنز پر 30 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان ہو رہا ہے۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

پولنگ کے روز ضلع کیماڑی میں مکمل اور ضلع غربی کے سب ڈویژن مومن آباد میں عام تعطیل ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 30 لاکھ 39 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔
حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 935 اور مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ ایک 656 ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ندیم حیدر کے مطابق حلقے کے 184 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 92 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ 2 ہزار پولیس اہلکار اور ساڑھے آٹھ سو سے زائد رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

حلقہ این اے 249 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوگئی تھی۔کورونا صورتحال کے باعث سیاسی جماعتوں نے جلسے منسوخ جبکہ انتخابی ریلیاں منعقد کیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول مزید 10روز کیلئے بند