Shahbaz_sharif

کراچی کے عوام ووٹ کے اپنے آئینی وجمہوری حق کو ذمہ داری سے استعمال کریں:میاں شہباز شریف

EjazNews

مسلم لیگی رہنما و اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں کراچی کی عوام سے اپیل کرتا ہوں آج اپنے گھروں سے قومی جذبے کے ساتھ نکلیں اور کراچی کے عوام ووٹ کے اپنے آئینی وجمہوری حق کو ذمہ داری سے استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے جسے استعمال کر کے آپ اہل اور دیانتدار قیادت منتخب کر سکتے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائی۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ریکارڈ ہمیشہ وعدوں کو پورا کرنے کا رہا ہے اور یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے بنیادی مسائل انشا اللہ لازمی حل ہوں گے۔ یقین ہے کہ کراچی کی عوام ماضی کی طرح ایک بار پھر درست فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کراچی کی عوام سے کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ َکے پیش نظر اپنا اور اپنے اردگرد دیگر افراد کا خیال رکھیں۔ ماسک پہن کر اپنی جان کی حفاظت کریں اور شیر کو ووٹ ڈال کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اگر کابل پر کوئی حکومت مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو چاروں ممالک اس کی مخالفت کریں :وزیراعظم